Wednesday, 1 February 2017

سُلجھا اور با شعور مرد


ھر سُلجھا اور با شعور مرد عورت کو عزت بھی دیتا ہے اور احترام بھی۔۔۔پھر وہ چاھے باپ ہو، بھائی ہو،شوہر یا بیٹا..رشتے آپسی سمجھ سے مستحکم  ہوتے ہیں ۔۔۔۔...مخلص رشتوں میں سودے بازی نہیں ہوتی ،جس سے عورت کا جس رُوپ میں رشتہ جُڑتا ہے اُس سے وابستہ ہر شے سے خود بہ خود اُنسییت اور اُلفت ہو جاتی ہے،دل خود بڑھ کر اُس کی پذیرائی کرتا ہے اُس سے منسوب رفاقتوں کو بخوشی گلے لگاتا ہے۔۔۔آپ خود مشاہدہ کر سکتے ہیں بچپن میں دی گئی تربیت کی بِنا پر بیٹی ماں باپ کی آنکھوں کا تارا ہوتی ہے، با حیا اور با کرداربہن کی محبت بھائی کا سرمایہ ہے، شوہر مُخلص بیوی کی رفاقت پر ناز کرتا ہے اور جب ماں بنتی ہے تو عورت ہستی بن جاتی ہے جسکی عظمت کو ہر کوئی سلام کرتا ہے۔عورت کا اصل تو اُس کا گھر اور خاندان ہے اور اُس کی جان اُس سے منسلک رشتوں میں ہے جن کو وہ تسبیح کے دانوں کی طرح مقدس مانتی ہے اور تسبیح کا ہر دانہ اُس کے لیے اپنا اپنا مقام اور اہمیت رکھتے ہیں جن کی ایکتا بنی رہے اور اُنکو یکجا رکھنے میں اُسکی ساری عمر گزر جاتی ہے ۔۔
کبھی چھوٹی بچیوں کو کھیلتے دیکھئیے گا وہ گھر گھر کا کھیل بڑے شوق سے کھیلتی نظر آئیں گی جبکہ لڑکوں میں یہ رُحجان نظر نہیں آئے گا۔۔۔۔عورت کی تو گُھٹی میں اللہ پاک نے تربیت دینا اور تربیت کرنا رکھا ہے،سجانا سنوارنا ،سلیقہ و طریقہ اُسکا مزاج بنا دیا ہے۔.اس کے قدموں تلے جنت رکھ دی،۔۔اور اس سے زیادہ کیا چاہنا پھر....
ماں رشتوں کو جوڑنا سکھاتی ہے تو والد رشتوں کو ساتھ لے کر چلنا، اس طرح مل ملا کر ھی گھر بستے اور چلتے ہیں ...پر گھر کو گھر عورت ہی 
بناتی ہے اور گھر کا چلنا دونوں کے باھمی تعاون پر انحصار کرتا ہے۔۔۔کہ وہ کتنا 
قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔

صدف شاھد

 

No comments:

Post a Comment